مودی سرکار مالدیپ میں اپنا فوجی عملہ بدلنے پر رضامند
بھارتی حکومت نے 10 مئی تک مالدیپ میں 3 ایوی ایشن پلیٹ فارمز کا فوجی عملہ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بات مالدیپ کی وزارتِ خارجہ نے بتائی ہے۔مالدیپ کے سدر محمد معزو نے بھارت سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ مالدیپ سے اپنا فوجی عملہ 15 مارچ تک نکال لے۔بھارتی حکام نے بتایا کہ دونوں ملکوں کے درمیان چند معاملات پر پائے جانے والے تنازع کے قابل قبول حل کے لیے بات چیت کے ذریعے طے پایا ہے کہ مالدیپ میں بھارتی ایوی ایشن پلیٹ فارم کام کرتے رہیں گےنئی دہلی میں مالدیپ اور بھارت کے حکام کے درمیان اعلیٰ سطح کی میٹنگ ہوئی ہے۔ بات چیت کے بعد مالدیپ میں فوجی عملے کی تبدیلی کا اعلان کیا گیا ہے۔ایک بیان میں مالدیپ کی وزارتِ خارجہ نے بتایا کہ بھارت ایک ایوی ایشن پلیٹ فارم سے فوجی عملہ 10 مارچ تک تبدیل کرے گا۔ یہ عمل 10 مئی تک مکمل کرلیا جائے گا۔