vosa.tv
Voice of South Asia!

شام نے امریکی فضائی حملوں کے بعد اہم انکشاف کردیا

0

شام نے امریکا پر دہشت گردوں کی پشت پناہی کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے امریکی فضائیہ نے اس علاقے کو نشانہ بنایا جہاں اس کی فوج داعش کی باقیات سے نبردآزما ہے۔شام نے امریکی فضائی حملوں کے بعد اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشرقی شام میں امریکی حملوں کا نشانہ وہی علاقہ ہے جہاں شامی عرب فوج داعش دہشت گرد تنظیم کی باقیات سے لڑ رہی ہے۔شام کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ امریکی فضائی حملوں میں عراق کی سرحد کے قریب مشرقی علاقے میں متعدد مقامات اور قصبوں کو نشانہ بنایا گیا، وزارت کے فیس بک پیج پر جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی حملوں میں عام شہری اور فوجی اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے، اور سرکاری اور نجی املاک کو کافی نقصان پہنچا۔وزارت دفاع نے کہا کہ اس سے اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ امریکا اور اس کی فوج اس دہشت گرد تنظیم کے ساتھ شامل ہیں اور اس سے وابستہ ہیں، اور وہ شام اور عراق میں ہر طرح کے شرمناک طریقوں سے اس تنظیم کو ایک ’فیلڈ بازو‘ کے طور پر بحال کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔شام کی وزارت نے کہا کہ امریکی قابض افواج کی اس جارحیت کا کوئی جواز نہیں ہے، یہ بس دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شامی عرب فوج اور اس کے اتحادیوں کو کمزور کرنے کی ایک کوشش ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.