vosa.tv
Voice of South Asia!

سپریم کورٹ آف پاکستان 5 اور 8 فروری کو بند رہی گی

0

سپریم کورٹ آف پاکستان 5 فروری کشمیر ڈے اور 8 فروری  کو الیکشن کی وجہ سے بند رہی گی سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے 2 بینچ مقدمات سنیں گے۔ منگل اور جمعے کو 1 نمبر بینچ 2 رکنی جبکہ بدھ کو 3 ججز پر مشتمل ہو گا۔ بینچ نمبر 1 کی سربراہی چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کریں گے۔ منگل کو بینچ ون میں جسٹس مسرت ہلالی جبکہ جمعے کو جسٹس جمال مندوخیل شامل ہوں گے۔ بدھ کو جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس مسرت ہلالی چیف جسٹس کے ہمراہ بینچ ون کا حصہ ہوں گے۔ بینچ نمبر 2 منگل کو سردار طارق مسعود اور جسٹس جمال مندوخیل پر مشتمل ہو گا۔ بدھ اور جمعے کو بینچ نمبر 2 میں جسٹس سردار طارق مسعود کےساتھ جسٹس اطہر من اللّٰہ ہوں گے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.