vosa.tv
Voice of South Asia!

بنگلہ دیش:سپریم کورٹ میں 5 گالف کارٹس متعارف

0

پیر کوبنگلہ  دیشی  چیف جسٹس عبید الحسن نے گالف کارٹس کا افتتاح کیا۔ خصوصی ٹرانسپورٹ صبح 8 بجے سے شام تک سپریم کورٹ  سے بار کی عمارت سے ملحق سونالی بینک تک چلے گی گالف کارٹس کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ سپریم کورٹ کی سیکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے اور ماحول کو خوبصورت رکھنے کے لیے رکشوں کی بجائے گالف کارٹس متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ابتدائی طور پر، یہ گالف کارٹس وکلاء کی نقل و حرکت کے لیے فراہم کیے گئے ہیں۔ ضرورت پڑنے پر تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔انہوں نے اس اقدام کو عملی جامہ پہنانے کے لیے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور تمام وکلاء سے تعاون طلب کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.