ٹریڈ میٹروپول سینٹر فرینکفرٹ میں ہائم ٹیکسٹائل کی عالمی نمائش اختتام پذیر
جرمنی کے صنعتی شہر اور یورپ کے ٹریڈ میٹروپول سینٹر فرینکفرٹ میں ہائم ٹیکسٹائل کی عالمی نمائش اختتام پذیر ہوگئی ۔نمائش میں پاکستان سمیت ساٹھ 60 ملکوں کے دو ہزارآٹھ سو سے زیادہ نمائش کنندگان نے حصہ لیا۔فرینکفرٹ میں منعقد ہونے والی عالمی ہائم ٹیکسٹائل نمائش پاکستان کے لئے اس لحاظ سے اہم رہی کہ حکومت کی طرف سے ٹیکسٹائل انڈسٹری کو دئیے خصوصی رعایتی پیکیج کی وجہ سے پاکسانی مصنوعات کو بہت پذیرائی ملی ہے، اور نمائش میں شریک پاکستانی کمپنیو ں کے برآمدی آرڈرز میں بلاشبئہ کافی اضافہ ہوا جو کہ پاکستانی تاجروں کی بڑی کامیابی ہے۔ہائیم ٹیکسٹائل نمائش میں پاکستان کے پولانی ٹیکسٹائل سمیت درجنوں ٹیکسٹائل ملز مصنوعات کی نمائش پیش کی گئی اس نمائش سے پاکستان کے بھر ٹیکسٹائل ملز کو کام کرنے مختلف مواقع میسر ائے مختلف برانڈز نے پاکستان کے ساتھ کام کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ان آرڈرز کی ڈیلیوری سے پاکستان کی برآمدات میں اضافے کےساتھ ساتھ پاکستان کو قیمتی زرمبادلہ بھی حاصل ہو گا۔سفیر پاکستان ثقلین سیدہ کی قیادت میں قونصل جنرل زاہد حسین اور کمرشل قونصلر آمنہ نعیم نے پاکستان کے اسٹالوں کا دورہ کیا اور تاجروں کے ساتھ ملاقات کی اور ان کو فرینکفرٹ میں درپیش مختلف مسائل پر بات چیت کی اور اس کے حل کی یقین دہانی کرائی۔نمائش میں حصہ لینے والے تاجروں نے قونصل جنرل ذاہد حسین اور کمرشل قونصلر آمنہ نعیم کی طرف سے تاجروں کو بہتریں سہولتیں فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔