vosa.tv
Voice of South Asia!

بنگلہ دیش میں موسم سرما سے متاثر مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ

0

بنگلہ دیش میں نمونیا، بخار، نزلہ، کھانسی، اسہال اور سردی سے دیگر بیماریوں میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور باریسال کے شیر بنگلہ میڈیکل کالج ہسپتال میں گزشتہ چھ دن میں پانچ بچے جاں بحق  ہو چکے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ ڈویژن کے تمام چھ اضلاع سے مریض ہسپتال آ رہے ہیں۔ اسپتالوں  میں بستروں کی شدید کمی ہے بچوں کا فرش پر علاج کیا جا رہا ہے کیونکہ ہسپتال پہلے ہی اپنی گنجائش سے زیادہ مریضوں کو داخل کر چکا ہے۔اس وقت سینکڑوں مریض ہسپتال کے وارڈز اور آؤٹ پیشنٹ ڈیپارٹمنٹ میں زیر علاج ہیں۔ضلع میں پارہ 10 ڈگری سیلسیس سے نیچے گرا اور اب 11.5 ڈگری پر آگیا ہے۔باریسال ڈویژنل ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ کے مطابق گزشتہ سات دنوں میں 448 مریض سردی سے متعلقہ بیماریوں کے ساتھ ڈویژن کے مختلف اسپتالوں میں داخل ہوئے ہیں۔ان میں سے 40مریضوں کو ضلع باریسال کے اسپتالوں میں، 136 کو پٹوکھلی میں، 183 کو بھولا میں، 24 کو برگونہ میں، 26 کو جھلکاٹھی میں، اور 39 کو ضلع پیروج پور کے اسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے۔مزید مریضوں کو داخل کرنے کے لیے فرش پر بھی جگہ نہیں ہے۔ حکام نے بتایا کہ تقریباً تین سو مریضوں کو 63 بستروں والے وارڈ میں داخل کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.