20 سالہ طالب علم کی کوچنگ سینٹر میں اچانک موت
بھارت میں پبلک سروس کمیشن کی تیاری کرنے والے 20 سالہ طالب علم کی کوچنگ سینٹر میں اچانک موت ہوگئی۔بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں پبلک سروس کمیشن کے امتحانات کی تیاری کرنے والے 20 سالہ طالب علم کی اندور میں کوچنگ کلاس میں اچانک گرنے سے موت ہوگئی۔طالب علم کی شناخت راجہ لودھی کے نام سے ہوئی ہے۔ ساگر ضلع سے تعلق رکھنے والے طالب علم کے اچانک سینے میں درد ہوا اور کچھ ہی لمحوں کے بعد وہ ڈیسک پر ہی بیہوش ہوگیا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طالب علم کلاس میں بیٹھا پڑھائی پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں اچانک ہی وہ سینے کو پکڑنا شروع کردیتا ہے اور چند سیکنڈز میں ہی ڈیسک پر گر جاتا ہے۔راجہ لودھی کے دوست کا کہنا ہے کہ راجہ نے ابتدا میں سینے میں تکلیف کی شکایت کی تھی۔طالب علم کے اچانک گرنے کے بعد ہم جماعت طالب علم اسے قریبی اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔