vosa.tv
Voice of South Asia!

نیوزی لینڈ کی رکن پارلیمنٹ کی چوری کی ویڈیو سامنے آ گئی

0

مستعفیٰ ہونے والی نیوزی لینڈ کی رکن پارلیمنٹ گلریز قھرمان کی دکان سے چوری کی ویڈیو سامنے آ گئی۔نیوزی لینڈ کی ایرانی نژاد رکن پارلیمنٹ گلریز قھرمان چوری کے الزامات کے بعد عہدے سے مستعفی ہو گئی تھیں، سی سی ٹی وی کیمروں میں گلریز قهرمان کو دو بار مختلف اسٹوروں سے چوری کرتے دیکھا گیا۔گرین پارٹی سے تعلق رکھنے والے گلریز قھرمان پر الزام ہے کہ انھوں نے کپڑے کی 2 دکانوں سے 3 بار چوری کی، ایک آکلینڈ میں اور دوسری ویلنگٹن میں، سامنے آنے والی ویڈیو میں انھیں چوری کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔42 سال کی رکن پارلیمنٹ گلریز قهرمان نے کہا  کہ دماغی صحت کی وجہ سے عہدے سے استعفیٰ دے رہی ہوں۔ ایرانی نژاد قھرمان نیوزی لینڈ کی پہلی خاتون پناہ گزین رُکن پارلیمنٹ منتخب ہوئی تھیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.