vosa.tv
Voice of South Asia!

پیروں سے آلو کچل کر سموسے بنانے کی وڈیو وائرل

0

پڑوسی ملک بھارت کے ایک مشہور ریسٹوریٹ میں پیروں سے آلو کچل کر سموسے بنانے کی کراہت انگیز وائرل ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا ہے۔سموسہ صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ بھارت کے لوگوں کی بھی من پسند خوراک ہے جو مختلف اجزا سے تیار کیا جاتا ہے لیکن سب سے مشہور آلو سے بھرا ہوا سموسہ ہے لیکن بھارت میں آلو والے سموسے کیسے گندے اور غیر صحتمند انداز سے تیار کیے جاتے ہیں اس کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس کو دیکھ کر عوام میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے۔یہ مبینہ ویڈیو ریاست مدھیہ پردیش کے پنا ضلع کے اجے گڑھ علاقے کے مشہور چٹوری چتکارہ ریستوران کی ہے جہاں ایک ملازم کو سموسوں میں بھرنے والے آلوؤں کو پیروں سے کچلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ان آلوؤں کو بعد میں سموسوں میں بھر کر عوام کو کھانے کے لیے پیش کیا جاتا ہے۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ریاست کا فوڈ سیفٹی ڈیپارٹمنٹ حرکت میں آیا اور حکام کو ہوٹل سے کھانے پینے کی اشیا کے نمونے لینے کے ساتھ ساتھ آلو پر مشتمل کھانے والے کی طرف سے تیار کردہ تمام تلف کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔پنا ضلع فوڈ انسپکٹر راجیش کمار رائے نے کہا کہ محکمہ نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے اور سخت کارروائی کی جائے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.