اکشے کمار اور ٹائیگر شیروف کی نئی فلم کی دنیا کے 15 شہروں میں شوٹنگ
بالی وڈ اسٹار اکشے کمار اور ٹائیگر شیروف کی نئی فلم ’بڑے میاں چھوٹے میاں‘ کی شوٹنگ کے حوالے سے نئی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ فلم میکرز نے ایکس پر ایک پوسٹ میں مداحوں کو بتایا کہ فلم چار مختلف ملکوں کے 15 شہروں میں شوٹ کی گئی ہے۔سوشل میڈیا پوسٹ میں مداحوں کا تجسس بڑھانے کیلئے فلم کے ایڈیٹنگ روم سے کچھ تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں۔نئی فلم کا 1998 کی بلاک بسٹر فلم ’بڑے میاں چھوٹے میاں‘ کی کہانی سے کوئی تعلق نہیں ہے جس میں امیتابھ بچن اور گووندا نے مرکزی کردار نبھائے تھے۔پرتھوی راج سکومران فلم میں ولن کا کردار ادا کررہے ہیں جبکہ اطلاعات کے مطابق سوناکشی سنہا بھی فلم کا حصہ ہیں۔فلم ڈائریکٹر علی عباس ظفر کی نئی پیشکش کا مداحوں کو شدت سے انتظار ہے اور یہ رواں برس اپریل میں عید کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔