کولمبو، پندرہویں آبادی اور مکانات کی مردم وخانہ شماری31 جنوری کو مکمل ہوگی
سری لنکن دا رالحکو مت کولمبو کے ضلعی سیکرٹری کے جی وجیسری نے کہا ہے کہ محکمہ مردم شماری کی طرف سے شروع کی گئی 15ویں مردم و خا نہ شماری 31 جنوری کو مکمل ہو جائے گی۔سری لنکن دارالحکومت کولمبو کے ضلعی سیکرٹری کے جی وجیسری نے میڈیا کو بتایا کہ مردم و خانہ شماری کا پروگرام یکم نومبر 2023 کو شروع کیا گیا تھا جس میں پورے ملک کا احاطہ کیاگیا تھا۔اس پروگرام کا انعقاد کرتے وقت ہمارے حکام کو تفصیلات جمع کرنے کے دوران بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ کچھ لوگوں نے مدد کی اور کچھ نے اپنی تفصیلات دینے سے انکار کر دیاجب کہ بعض گھروں میں داخل ہونے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ وہ بند تھے تاہم پروگرام سے متعلق تفصیلات دینے سے انکار کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔