سلمان خان کی ٹائیگر 3 او ٹی ٹی پلیٹ فارم ریلیز
بھارتی فلم انڈسٹری کے "بھائی جان ” سلمان خان اور اداکارہ کترینہ کیف کی فلم ” ٹائیگر 3″ او ٹی ٹی پلیٹ فارم پرائم ویڈیو پر ریلیز کردی گئی۔سلمان خان اور کترینہ کیف کی فلم ٹائیگر 3 آخرکار آن لائن ہو گئی اور اب یہ OTT پلیٹ فارم کے سبسکرائبرز کیلئے پرائم ویڈیو پر دستیاب ہے، یہ فلم گزشتہ سال دیوالی پر ریلیز ہوئی تھی اور اس نے دنیا بھر میں 450 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا تھا۔انسٹاگرام پر سلمان خان نے ٹائیگر 3 کا ایک پوسٹر اس کیپشن کے ساتھ شیئر کیا ’’ لاک، لوڈ اور تیار! ٹائیگر آرہا ہے پرائم ویڈیو پر ‘‘۔پوسٹر میں سلمان اور کترینہ کو پستول تھامے کھڑے دیکھا گیا اور عمران ہاشمی پس منظر میں کھڑے ہیں۔یاد رہے ٹائیگر 3 کو منیش شرما نے ڈائریکٹ کیا تھا اور یہ ہندی، تامل اور تیلگو زبان میں ریلیز ہوئی تھی۔