ہندوستان میں کورونا سے نئی 7 اموات ہوئی ہیں اور کورونا مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے نتیجے میں 7 افراد کی موت ہوئی ہے اور کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ اس صورت حال کے پیش نظر لوگوں کی تشویش میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ ہندوستان میں کووڈ کے معاملات آہستہ آہستہ دوبارہ بڑھنے لگے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 977 نئے کیس درج کئے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 4,091 ریکارڈ کی گئی۔ یہ اس سال 19 مئی کے بعد سے ملک میں ایک دن میں رپورٹ ہونے والے کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیس ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں ہندوستان میں ہونے والی 7 اموات میں کیرالہ میں تین اموات، کرناٹک میں دو اور تمل ناڈو اور چھتیس گڑھ میں ایک ایک موت ہوئی ہے۔اس کے علاوہ 28 دسمبر تک ہندوستان میں کووڈ 19 کی ذیلی قسم جے این-1 کے کل 145 کیس درج ہوئے ہیں۔ یہ کیس 21 نومبر سے 18 دسمبر 2023 کے درمیان جمع کیے گئے نمونوں میں پائے گئے۔