vosa.tv
Voice of South Asia!

دس سالہ بچی سوئمنگ پول میں گر کر جاں بحق

0

بھارتی ریاست بنگلورو کے اپارٹمنٹ کمپلیکس میں دس سالہ لڑکی سوئمنگ پول میں گر کر جاں بحق ہوگئی۔ شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ بچی کو مبینہ طور پر پول میں کرنٹ لگا ہے۔بھارتی ریاست بنگولورو کے پوش علاقے کے سوئمنگ پول میں گر کر دس سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔متوفیہ کی شناخت مانیا ڈیمرلا کے طور پر کی گئی ہے جو ورتھورگنجور روڈ پر پر اسٹیج لیکسائیڈ ہیبی ٹیٹ اپارٹمنٹ کی رہائشی ہے۔مانیا ایک پرائیویٹ اسکول میں کلاس 4 کی طالبہ تھی۔ اس کے والد راجیش کمار ڈیمرلا ڈیجیٹل مواد تخلیق کرنے والے پلیٹ فارم  کے بانی ہیں۔ یہ خاندان کمپلیکس کے ٹاور-17 میں رہائش پذیر ہے۔ورتھور پولیس نے غیر فطری موت کا مقدمہ درج کیا ہے جبکہ مکینوں نے کمپلیکس کی ایسوسی ایشن کے خلاف سڑک پر احتجاج کیا۔پولیس کے مطابق مانیا شام 7.30 بجے کے قریب سوئمنگ پول کے قریب کھیل رہی تھی کہ اس میں گر کر ڈوب گئی۔ رات 8 بجے کے قریب واقعے کا علم ہوا۔ لڑکی کو نجی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.