vosa.tv
Voice of South Asia!

امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔پاک بحریہ چیف

0

پاکستان نیول اکیڈمی میں 120ویں مڈشپ مین اور 28 ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد ہوا۔پریڈ کے مہمان خصوصی چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے پاس آؤٹ ہونے والے  کیڈٹس سے کہا کہ علاقائی امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا فوری اور منصفانہ حل ناگزیر ہے۔ امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔ پاکستان نیول اکیڈمی میں 120ویں مڈشپ مین اور 28 ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا ، کمیشن حاصل کرنے والے 88 افسران میں 12خواتین اور 28 دوست ممالک کے افسران شامل ہیں۔پریڈ کے مہمان خصوصی امیر البحرایڈمرل نوید اشرف  نے کہا کہ خطے کی مجموعی سلامتی افغانستان میں دیرپا امن سے مشروط ہے ۔ علاقائی امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا فوری اور منصفانہ حل ناگزیر ہے ہماری امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔ پاک بحریہ ہر قسم کی جارحیت سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ نیول چیف نے غزہ میں جاری صورتحال پر تشویش کا اظہار کیااور کہا کہ پاکستان فلسطین کی حمایت ہمیشہ جاری رکھے گا مہمانِ خصوصی نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں انعامات تقسیم کئے۔ مڈشپ مین آیان یامین نے اعزازی شمشیر جبکہ مڈشپ مین ثنااللٰہ سفیر نے اکیڈمی خنجر حاصل کیا۔پریڈ میں اعلیٰ سول و ملٹری افسران، غیر ملکی مندوبین اور کیڈٹس کے والدین نے شرکت کی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.