بھارتی اداکارہ شروتی ہاسن نے خفیہ شادی کو من گھڑت کہانی قرار دیدیا
بھارتی اداکارہ شروتی ہاسن نے بوائے فرینڈ کیساتھ خفیہ شادی کی تردید کردی۔بالی ووڈ کے معروف اداکار کمال ہاسن کی بیٹی و اداکارہ شروتی ہاسن اور ان کے دیرنیہ بوائے فرینڈ سنتانو ہزاریکا نے خفیہ شادی سے متعلق گردشی خبروں پر لب کشائی کردی۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ شروتی ہاسن نے انسٹا سٹوری شیئر کرتے ہوئے خفیہ شادی کی تردید کر دی اور کہا کہ میں اپنی شادی کو کیوں چھپاؤں گی؟اداکارہ نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ میں شادی شدہ نہیں ہوں، ایک ایسی شخصیت کی مالک ہوتے ہوئے جس کی ہر ایک چیز سب کے سامنے ہے تو پھر میں یہ کیوں کسی سے چھپاؤں گی؟شروتی ہاسن نے طنزیہ ہنستے ہوئے مزید لکھا کہ اس لیے جو لوگ مجھے بالکل نہیں جانتے، براہ کرم پرسکون ہو جائیں۔اس کے ساتھ ہی شروتی ہاسن کے دیرنیہ بوائے فرینڈ سنتانو ہزاریکا نے بھی انسٹا سٹوری شیئر کرتے ہوئے ناصرف گردشی خبروں کی تردید کی بلکہ اوری سے بھی لاتعلقی کا اظہار کیا۔گزشتہ دنوں سوشل میڈیا سیلیبریٹی اوری سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ریڈ اِٹ‘ پر سوال جواب کے سیشن کے دوران پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے اوری نے شروتی ہاسن کو ’بدتمیز‘ قرار دیا جبکہ ان کے بوائے فرینڈ سنتانو ہزاریکا کو شروتی کا شوہر کہا۔