vosa.tv
Voice of South Asia!

حماس کے اسرائیلی فوجیوں پر تابڑ توڑ حملے جاری، ویڈیو جاری

0

حماس کی القسام بریگیڈ نے شجاعیہ کےعلاقے میں گشت کرنے والے اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کر دیا۔القسام بریگیڈ کی جانب سےحملےکی فوٹیج بھی جاری کر دی گئی ہے جس میں حماس کے جنگجو ہینڈ گرینیڈ اور ہلکے ہتھیاروں کا استعمال کر رہے ہیں۔حماس کا کہنا ہے کہ غزہ کے شمال میں اسرائیلی فوجی ہیلی کاپٹر کو بھی راکٹ سے نشانہ بنایا گیا ہے۔القاسم بریگیڈ نے اپ ڈیٹ میں بتایا کہ غزہ میں کئی اسرائیلی اہداف کو نشانہ بنایا ہے، خان یونس کےشمال میں 4 اسرائیلی بلڈوزر اور ایک ٹینک کو نشانہ بنایا۔ وسطی غزہ کی پٹی میں بوریج مہاجر کیمپ کے مشرق میں یاسین-105 گولوں کے ساتھ ایک ٹینک کو جب کہ یاسین-105 گولوں کے ساتھ ایک عملہ بردار جہاز اور بوریج مہاجر کیمپ کے مشرق میں بھی اسرائیلی مشینری کو نشانہ بنایا گیا۔اسی طرح خان یونس کے شمال میں مارٹر گولوں کے ساتھ فوجیوں اور گاڑیوں کا ایک گروپ القسام کا نشانہ بنا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.