vosa.tv
Voice of South Asia!

اسرائیل کو رضی موسوی کی ہلاکت کی قیمت چکانا پڑے گی،ایرانی صدر

0

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ پاسدارنِ انقلاب کے سینیئر کمانڈر سید رضی موسوی کی ہلاکت کا عمل خطے میں  اسرائیلی ریاست کی مایوسی اور کمزوری کی علامت ہے جبکہ اسے یقینی طور پر اس کی قیمت چکانا پڑے گی۔ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ پاسدارنِ انقلاب کے سینیئر کمانڈر سید رضی موسوی کی ہلاکت کا عمل خطے میں  اسرائیلی ریاست کی مایوسی اور کمزوری کی علامت ہے جبکہ اسے یقینی طور پر اس کی قیمت چکانا پڑے گی۔ انہوں نے یہ بات اپنے ایک بیان میں کہی۔ خیال رہے کہ شام کے دارالحکومت دمشق کے باہر اسرائیلی حملے میں ایرانی پاسداران انقلاب کے سینئر کمانڈر جاں بحق ہوگئے تھے۔ رضی موسوی، شام اور ایران کے درمیان ملٹری اتحاد کو مربوط رکھنے کے ذمہ دار تھے۔کمانڈر رضی موسوی کا شمار پاسداران انقلاب کی ایلیٹ قدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا، جو 2020 میں عراق میں امریکی ڈرون حملے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.