نیپال میں املیک گنج میں سڑک حادثے میں کم از کم تین افراد جاں بحق اور 27 زخمی ہوگئے۔حادثہ بدھ کی صبح ایک بس اور ٹرک کے تصادم کے نتیجے میں پیش آیا۔حادثہ اس وقت پیش آیا جب کاکڑ بھٹہ سے کھٹمنڈو کی طرف جانے والی ایک بس پتھلیا جانے والے ایک ٹرک کے آملیکھ گنج میں واقع پل نمبر 3 کے قریب ٹکرا گئی،ضلع پولیس کے دفتر کے ترجمان ددھیرام نیوپانے کے مطابق، ٹرک ڈرائیور 28 سالہ پورنا گرونگ، بس ڈرائیور 40 سالہ ہری شمشیر سویال اور ایک شہری حادثے میں شدید زخمی ہوئے۔پولیس کے مطابق تینوں ذخمی اسپتال میں دوران چل بسے۔ تیسرے مقتول کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی ہے۔شدید زخمیوں میں سے سات کو علاج کے لیے ہیٹاؤڈا اور چتوان پہنچایا گیا ہے۔ جو دیگر مقامی ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔