vosa.tv
Voice of South Asia!

ارجنٹائن میں طوفان کے باعث 13 افراد جاں بحق

0

ارجنٹائن میں طوفان کے باعث مختلف حادثات میں 13 افراد جاں بحق ہوگئے۔ بیونس آئرس شہر میں تیز ہوائیں چلیں، جس کی وجہ سے دارالحکومت بھر میں بجلی کی بندش سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔بیونس آئرس میں شدید طوفان نے ہوائی جہاز اور ایرو پارک ہوائی اڈے پر ٹرمینل کی عمارت کو نقصان پہنچایا۔ تیز ہوا کے باعث ایئرپورٹ پر کھڑے تیارے آپس میں ٹکرا گئے۔ ملک کی محکمہ موسمیات نے دارالحکومت بیونس آئرس کے رہائشیوں کو متنبہ کیا ہے کہ طوفان نے دارالحکومت کو اورنج الرٹ کے تحت رکھا ہے، جو دوسرا سب سے بڑا الرٹ ہے۔ طوفان بیونس آئرس سے 400 میل جنوب میں واقع بندرگاہی شہر بہیا بلانکا سے ٹکرایا تھا جس کے نتیجے میں 86 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی تھیں جس کے نتیجے میں عمارتوں کی چھتیں اڑ گئیں اور مختلف حادثات میں کم از کم 13 افراد جاں بحق ہو گئے۔ صدر جیویئر ملی اور بہیا بلانکا کے میئر نے اموات کی تصدیق کی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.