vosa.tv
Voice of South Asia!

بنگلہ دیش میں انتخابات نگراں حکومت کرائے۔اپوزیشن جماعتوں کا مطالبہ

0

بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں اپوزیشن جماعتوں کی کال پر ہزاروں افراد  سڑکوں پر نکل آئے، وزیراعظم حسینہ واجد کے خلاف نعرےبازی کرتے ہوئے حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔بنگلادیش میں اپوزیشن جماعت بنگلادیش نیشنل پارٹی (بی این پی) پہلے ہی7 جنوری کو ہونے والے انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کرچکی ہے۔اپوزیشن جماعت نے مطالبہ کیا ہے کہ 7 جنوری کو ہونے والے انتخابات نگران حکومت کی سربراہی میں منعقد کیے جائیں۔بنگلادیش میں آئندہ عام انتخابات میں بنگلا دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد پانچویں مرتبہ وزارت عظمیٰ کی امیدوار ہیں جبکہ وہ 2009 سے وزارت عظمیٰ کےعہدے پر براجمان ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.