vosa.tv
Voice of South Asia!

مختص بجٹ ختم ہونے پر یوکرین کی مدد مشکل ہوگی،وائٹ ہاؤس کا اعتراف

0

 وائٹ ہاؤس نے اعتراف کیا ہے کہ یوکرین کی مدد کے لئے ان کا بجٹ ختم ہو رہا ہے اور کانگریس میں مزید ساٹھ ارب ڈالر کی امداد کی درخواست التوا میں ہے ۔ روسی صدر کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ سمجھ چکا ہے کہ یوکرین نے اسے دھوکا دیا ہے۔ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بورل نے یوکرین کی فوجی مدد ميں غیرمعمولی کمی لانے کے مطالبے کے ماحول میں منعقد ہونے والے یورپی یونین کے اجلاس سے پہلے کہا کہ کی ایف کی حمایت ومددنہ صرف روس کے ساتھ جنگ کے لئے ہے بلکہ ہماری سیکورٹی کے لئے ہے اور یورپی بلاک کو چاہئے کہ جب تک ممکن ہے یوکرین کی حمایت جاری رکھے۔روسی صدر کے ترجمان دیمیتری پیسکوف نے بھی اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ امریکہ سمجھ چکا ہے کہ یوکرین نے اسے دھوکا دیا ہے اور وہ روس کے خلاف جنگ میں کامیاب نہیں ہوسکا ہے کہا ہے کہ واشنگٹن، یوکرین سے مایوس ہوچکا ہے۔دیمیتری پیسکوف نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ کی ایف حکومت نے امریکیوں سے وعدہ کیا تھا کہ اگر ہمیں سو ارب ڈالر دیئے جائيں تو ہم جنگ جیت جائيں گے لیکن اب امریکی سمجھ رہے ہيں کہ انھیں دھوکا ہوا ہے کیونکہ یوکرین نے میدان جنگ میں نہ صرف یہ کہ کوئی کامیابی حاصل نہیں کی بلکہ یوکرینی فوجی تیزی سے اپنے اڈوں کو چھوڑ کر بھاگ رہے ہيں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.