بی جے پی الیکشن کمیشن پر قبضے کی خواہش مند ہے:راگھو چڈھا
عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا کے رکن راگھو چڈھا نے ایوان کے اندر چیف الیکشن کمشنر اور دیگر الیکشن کمشنروں کی تقرری سے متعلق متنازعہ بل کی سخت مخالفت کی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اس بل کو لا کر الیکشن کمیشن پر قبضہ کرنا چاہتی ہے۔ چیف الیکشن کمشنر سمیت اس کے ساتھ دو ایڈیشنل الیکشن کمشنروں کی تقرری مکمل طور پر مرکزی حکومت کے ہاتھ میں ہوگی اور وہ اپنی مرضی کے مطابق کسی کو بھی منتخب کرسکتی ہے۔ملک کی جمہوریت میں غیر جانبدار الیکشن کمیشن کی اہمیت کو بتاتے ہوئے راگھو چڈھا نے کہا کہ صرف الیکشن کمیشن ہی یہ فیصلہ کرتا ہے کہ ملک میں انتخابات کب اور کہاں ہوں گے، ای وی ایم کی دیکھ بھال اور کہاں۔بھیجی جاے گی. انہوں نے کہا، یہ بل سپریم کورٹ اور ملک کے چیف جسٹس کے ساتھ ساتھ بی جے پی کے بانی رکن ایل کے اڈوانی کی توہین کرتا ہے۔