بنگلہ دیش کو1بلین ڈالر قرض ملنےکا امکان
بنگلہ دیش کو اگلے ہفتے ایشیائی ترقیاتی بینک(آئی ڈی بی) اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) سے بجٹ سپورٹ میں 1 بلین ڈالر سے زیادہ ملنے کی توقع ہے،جس سے ملک کے کم ہوتے ہوئے غیر ملکی کرنسی کے ذخائر میں کچھ ریلیف مل سکے گا ۔بنگلہ دیشی وزارت خزانہ کے ایک اہلکار کے مطابق 12 دسمبر کو ایشیائی ترقیاتی بینک بورڈ کے اجلاس میں 400 ملین ڈالر کے قرض کی تجویز پیش کیے جانے کا امکان ہے۔اس کے علاوہ آئی ایم ایف کے 4.7 بلین ڈالر کے قرض کی دوسری قسط ملنا متوقع ہے ۔جس کی رقم تقریباً 681 ملین ڈالر ہے،جس سے زرمبادلہ کے ذخائر میں کل 1.08 بلین ڈالر کا اضافہ ہو جائے گا۔ آئی ایم ایف نے ایک بیان میں کہا کہ بین الاقوامی مالیاتی اداروں، دو طرفہ عطیہ دہندگان اور نجی شعبے نے بنگلہ دیش موسمیاتی اور ترقیاتی پلیٹ فارم (بی سی ڈی پی) کے قیام کے لیے بنگلہ دیش حکومت کے ساتھ ایک باہمی تعاون کا اعلان کیا کیا ہے ۔