مریم اورنگزیب نے چئیرمین پی ٹی آئی کا انتخاب ”سلیکشن“ قرار دے دیا
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے چئیرمین پی ٹی آئی کا انتخاب ”سلیکشن“ قرار دے دیا، کہا پی ٹی آئی میں ایک بار پھر” سلیکشن“ کا عمل صرف پندرہ منٹ میں مکمل کیا گیا،پریس ریلیز ڈیڑھ گھنٹے تک روک کرعوام، الیکشن کمیشن اور پارٹی ورکرز کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی گئی،راولپنڈی میں نیوز کانفرنس کررہی تھیں۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کی پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن پر کڑی تنقید، الیکشن کو سلیکشن اور پارٹی کارکنوں کی آنکھوں میں دھول جھونکنا قرار دیدیا راولپنڈی میں نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی چیئرمین کا یہ کیسا الیکشن تھا جس میں نہ کوئی تجویز کنندہ تھا نہ تائید کنندہ،ووٹر لسٹ تھی نہ ووٹر، پرائیذائیڈنگ افسر تھا نہ کوئی انتخابی عمل،اسے دھاندلا،آمریت اورسلیکشن کہتے ہیں۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ انٹرا پارٹی الیکشن میں بانی رہنماؤں اور کارکنوں کولیول پلیئنگ فیلڈ نہیں دی گئی اوریہ ملک میں لیول پلیئنگ فیلڈ کے مطالبوں کے ڈرامے کررہے ہیں۔ن لیگی ترجمان کا کہنا تھا کہ آرٹی ایس بٹھا کر اقتدار میں آنے والوں کی عادت نہیں بدلی، مقبولیت کاعالم یہ ہےورکرز کا سامنا کرنے کی ہمت نہیں،عوام کا سامناکیسے کرینگے