چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کو اپنی آئینی ذمہ داریوں کا ادراک ہے۔سپریم کورٹ اعلامیہ
سابق چئیرمین پی ٹی آئی کے خط پر سپریم کورٹ نے پریس ریلز کے زریعے اعلامیہ جاری کردیا،اعلامیے میں کہا گیا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کو اپنی ذمہ داریوں کا ادراک ہے،انہیں کسی دباؤ میں نہیں لایا جاسکتا۔سابق چیئرمن تحریک انصاف کے خط پر سپریم کورٹ نے اعلامیہ جاری کردیا،اعلامیے میں کہا گیا یکم دسمبر کو سات صفحات کی درخواست نما خط جس کے ساتھ مزید77 صفحات کے دستاویزات منسلک تھے،عدالت اعظمی کو موصول ہوئے،مذکورہ دستاویزات پر وکیل کا نام اور رابطہ کی تفصیلات نہیں دی گئی تھی تاہم دستاویزات کورئیر کرنے والے انتظار حسین پنجھوتہ ایڈووکیٹ تھے۔دستاویز بظاہر ایک سیاسی جماعت کی جانب سے بھیجی گئی ہے اس جماعت کی نمائندگی وکلاء کرتے رہے ہیں. پچھلے دنوں سپریم کورٹ میں اس جماعت کے وکلاء فوجی عدالتوں اور انتخابات کیس کو تکمیل تک لے گئے۔اعلامیے میں کہا گیا یہ امر حیران کن ہے کہ سربمہر لفافہ موصول ہونے سے پہلے ہی دستاویز میڈیا کو جاری کردی گئی.اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کو اپنی آئینی ذمہ داریوں کا ادراک ہے ، انہیں کسی دباو میں نہیں لایا جا سکتا اور نہ ہی وہ کسی کی حمایت کرینگے وہ اپنے حلف کے مطابق فرائض کی انجام دہی کرتے رہیں گے