السویدی پارک ریاض میں ایک ہفتہ جاری رہنے والی پاکستانی رنگا رنگ تقریبات اختتام پذیر
سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں ریاض سیزن کے زیراہتمام السویدی پارک ریاض میں ایک ہفتہ جاری رہنے والی پاکستانی رنگا رنگ تقریبات اختتام پذیر ہوگئی۔جس میں لاکھوں افراد نے شرکت کرکے پاکستانی تقریبات کو خوب سراہا۔سعودی عرب کی تاریخ کے سب سے بڑے فیسٹیول ریاض سیزن کے زیر اہتمام السویدی پارک میں پاکستانی فنکاروں اور آرٹسٹوں نے پاکستانی ثقافت وتہذیب کو بھرپور انداز میں پیش کرکے حاضرین کو خوب محظوظ کیا السویدی پارک میں پاکستانی ویک میں آرٹس،موسیقی اور کھانوں،ملبوسات سمیت پاکستان کی خوبصورتی کے تمام ثقافتی پہلوؤں کو پیش کیا گیا یاد رہے پاکستانی ویک 26 نومبر سے 2 دسمبر تک اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ جاری رہا جس کو پاکستانیوں سمیت سعودی اور غیر ملکیوں نے بہت پسند کیا اور پاکستان کی ثقافت اور کلچر کو خوب سراہا اختتامی تقریب میں لوگوں نے ناقابل فراموش پاکستانی تقریبات کے حوالے سے میڈم نوشین وسیم کی کوششوں کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا اور سعودی حکومت کی جانب سے اس شاندار فیسٹیول کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم سعودی حکومت کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہمیں تفریح کے مواقعے میسر آئے۔