vosa.tv
Voice of South Asia!

جرمنی:میونخ میں شدید برفباری کے باعث نظام زندگی درہم برہم

0

جرمنی کے شہر میونخ میں ریکارڈ برفباری کے باعث نظام ذندگی درہم برہم ہوگیا ہے۔اسکاٹ لینڈ اور انگلینڈ کیلئے  بھی وارننگ جاری کردی ہے۔میونخ میں 1993 کے بعد سب سے زیادہ 44 سینٹی میٹر برفباری ریکارڈ کی گئی ہے، شہر میں ہرطرف سفیدی ہی سفیدی، سردی کی شدت میں مزید اضافہ دیکھا جارہا ہے۔شدید برفباری کے باعث 760 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئیں ہیں، بسیں، ٹرام اور ٹرین سروسز بھی معطل، مسافر پھنس کر رہ گئے۔ بائرن میونخ اور یونین برلن کے درمیان فٹبال میچ ملتوی کردیا گیا۔جرمن ویدر سروس نے کہا کہ صرف 12 گھنٹے میں 44 سینٹی میٹربرف پڑچکی ہے، گلاسگو میں بھی برفباری، اسکاٹ لینڈ اور انگلینڈ کیلئے وارننگ جاری کردی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.