vosa.tv
Voice of South Asia!

فلپائن میں 7.5 شدت کا زلزلہ،سونامی کی وارننگ جاری

0

فلپائن کے جزیرے منداناؤ میں7.5 شدت کے زلزلے نے خوف و ہراس پھیلا دیا،لوگ گھروں سے باہر نکل آئے،زلزلے کے بعد فلپائن اور جاپان کے ساحلی علاقوں میں سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی۔فلپائن میں شدید زلزلے کے باعث سونامی کی وارننگ جاری کی گئی،لوگوں کو متاثرہ علاقے سے باہر نکالا گیا۔جاپانی محکمہ موسمیات نے جاپان کے مغربی ساحلی علاقے میں سونامی کے زیر اثر لہریں ایک میٹر تک بلند ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔فلپائن کے جنوب میں زلزلے سے کم از کم ایک شخص جاں بحق ہوا ہے،ڈیزاسٹر حکام کے مطابق انفرااسٹرکچر کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔زلزلے نے سوریگاو ڈیل سور اور ڈیواؤ اورینٹل صوبوں کے کچھ حصوں کو ہلا کر رکھ دیا،جس سے ملک اور جاپان میں ساحلی انخلا اور سونامی کے الرٹ جاری ہوئے۔مقامی حکام کا کہنا ہے کہ ایک خاتون دیوار گرنے سے اس وقت جاں بحق ہوئی جب ٹیگم شہر کا کنبہ جان بچانے کے لیے گھر سے نکل رہا تھا۔رپورٹس کے مطابق زلزلے سے منسلک سونامی کا خطرہ بڑی حد تک ٹل چکا ہے،اور گھروں سے نکلنے والے شہری واپس گھروں کو لوٹ رہے ہیں۔دوسری جانب جنوبی فلپائن میں کیتھولک اجتماع میں دھماکے سے چار افراد جاں بحق اور سات زخمی ہو گئے۔پولیس چیف ایلن نوبلزا نے بتایا کہ دھماکا شہر مراوی میں منڈاناؤ اسٹیٹ یونیورسٹی کے جمنازیم میں ہوا ہے،جس کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.