جدہ میں رابطہ عالم اسلامی کے زیر اہتمام کانفرنس کا انعقاد۔میڈیا کے کردار پر گفتگو
جدہ:سعودی عرب میں رابطہ عالم اسلامی کے زیر اہتمام کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں نفرت اور تشدد کو فروغ دینے میں میڈیا کے کردار پر گفتگو کی گئی پاکستان سمیت دیگر اسلامی ممالک سے صحافیوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔سعودی عرب کے شہر جدہ میں رابطہ عالم اسلامی کی جانب سے منعقدہ کانفرنس میں رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد العیسی، ریاست فلسطین میں سرکاری میڈیا کے نگران اعلی وزیر احمد عساف، مسلم ممالک اور بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے سربراہ ، وزرا، سفرا، مذہبی شخصیات، دانشور، انسانی حقوق کی تنظیموں کے نمائندوں اور بین الاقوامی تنظیموں کے قائدین شریک ہیں پاکستان سے نامور صحافی اور تجزیہ نگار رانا عظیم اور دیگر شریک ہوئے رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل اپنے خطاب میں ذرائع ابلاغ کے ذریعے پھیلائی جانے والے نفرت انگیز تقاریر، امتیازی سلوک اور تشدد کے فروغ کا مقابلہ کرنے کی اہمیت پر زور دیا جس سے وسیع تر تنازعات جنم لیتے ہیں انہوں نےکہا کہ بین الاقوامی برادری کی جانب سے نفرت کے رواج سے نمٹنے کی ضرورت کے احساس کے باوجود نفرت کا مرض وبا کی شکل اختیار کر گیا ہےانہوں نے قوموں اور افراد کے درمیان دوستی کی اقدار کو مضبوط بنانے پر زور دیا تاکہ انسانیت امن اور سلامتی کے ساتھ رہ سکے۔ڈاکٹر محمد العیسی کا کہنا تھا اس حوالے سے بے جان قوانین بڑی رکاوٹ ہیں۔ جب تک سوجھ بوجھ اور نیک نیتی کے ساتھ عالمی برادی اس سے نمٹنے کا عزم نہیں کرے گی تب تک بات نہیں بنے گی۔پاکستان کے علاوہ دیگر ممالک کے صحافیوں،دانشوروں اور علماء کرام کا کہنا تھا کہ آج کے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے دور میں میڈیا کی بدولت دنیا گلوبل ولیج بن چکی ہے اسلئے میڈیا پر بھاری ذمے داری عائد ہوتی ہے کہ وہ تشدد اور نفرت پر مبنی مواد کو کسی صورت نشر نہ کرے تاکہ تمام معاشروں میں نفرت اور تشدد کا خاتمہ ممکن بنایا جاسکے