vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک، غزہ میں انسانی بنیادوں پر عارضی جنگ بندی کی قرارداد منظور

0

یو این سیکیورٹی کونسل نے غزہ میں انسانی بنیادوں پر عارضی جنگ بندی کی قرارداد منظور کرلی۔ عارضی جنگ بندی کی قرارداد مالٹا نے پیش کی۔قرارداد پر ووٹنگ میں 12 ممالک نے حصہ لیا جبکہ 3 مستقل ارکان امریکا، برطانیہ اور روس نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ قرارداد میں حماس اور دوسری گروپس کی طرف سے یرغمالیوں کی فوری رہائی کا بھی مطالبہ کیا گیا۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے کہا گیا ہے کہ وہ صورتحال کو مانیٹر کریں اور عمل درآمد سے متعلق رپورٹ دیں۔ سیکورٹی کونسل کی قرارداد میں تمام فریقین سے بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.