vosa.tv
Voice of South Asia!

کوئی غلط کمنٹ کرے تو لگتا ہے کسی نے میری بہن کو چھیڑ دیا، مومنہ اقبال

0

معروف ماڈل و اداکارہ مومنہ اقبال نے کہا ہے کہ جب کوئی شخص ان کی سوشل میڈیا پوسٹ پر کوئی غلط کمنٹ کرتا ہے تو انہیں ایسا لگتا ہے کہ کسی نے ان کی بہن کو چھیڑ دیا اور وہ بھائی بن کر اپنی بہن کا دفاع کرتی ہیں۔

اداکارہ حال ہی میں کامیڈی شو ’حد کردی‘ میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے شوبز کیریئر سمیت متعدد معاملات پر کھل کر بات کی۔

انہوں نے بتایا کہ ان کا خاندان کشمیری نژاد ہے لیکن ان کی پیدائش پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ہوئی اور وہیں ہی پلی بڑھیں۔

مومنہ اقبال کے مطابق ماڈلنگ شروع کرنے سے قبل انہوں ’مہمان نوازی‘ (hospitality) کی ملازمت کرتی تھیں لیکن پھر انہوں نے گھر والوں سے چھپ کر خاموشی سے ماڈلنگ شروع کی، جس پر ان کے اہل خانہ ناراض بھی ہوئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.