کینیڈا(نیوزڈیسک)میک گل یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ آف انٹیگریٹڈ اسٹڈیز ان ایجوکیشن نے ایجوکیشنل اسٹڈیز میں پی ایچ ڈی کے لیے فال داخلوں کی درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ پروگرام مونٹریال، کیوبیک میں ہو گا۔
پروگرام میں داخلہ صرف فال سمسٹر میں دیا جاتا ہے۔ امیدوار کے پاس کسی تسلیم شدہ یونیورسٹی سے ماسٹرز ڈگری، گریجویٹ سطح پر کم از کم 4.0 میں سے 3.2 جی پی اے اور تحقیقی موضوع سے متعلق تجربہ ہونا ضروری ہے، تاہم گزشتہ داخلہ لینے والوں کا اوسط جی پی اے تقریباً 3.75 رہا ہے۔
درخواست کے ساتھ سی وی، ایک ہزار الفاظ کا ریسرچ اسٹیٹمنٹ، 200 الفاظ کا تحقیقی خلاصہ، تعلیمی ٹرانسکرپٹس اور دو سفارشی خطوط جمع کرانا ہوں گے، جن میں سے ایک کسی یونیورسٹی استاد کا ہونا لازمی ہے۔ انگریزی زبان کے لیے آئی ایلٹس میں مجموعی طور پر 7.0 اور رائٹنگ میں بھی 7.0 درکار ہے، جبکہ ٹوفل کے اسکور یونیورسٹی سے براہِ راست تصدیق کر لیں۔
امیدواروں کو درخواست سے پہلے ممکنہ سپروائزرز سے رابطے کی ترغیب دی گئی ہے، اور وہ فارم پر زیادہ سے زیادہ تین سپروائزرز کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ درخواستیں یونیورسٹی کے یو اپلائی پورٹل پر یکم دسمبر تک جمع کرائی جا سکتی ہیں۔