vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک: 2032 تک رائکرز آئی لینڈ جیل کمپلیکس بند کرنے کے منصوبے کا اعلان

0

 نیویارک کے میئر زوہران ممدانی نے رائکرز آئی لینڈ جیل کمپلیکس بند کرنے کا منصوبہ پیش کر دیا ہے۔ منصوبے کے تحت 2032 کے اختتام تک وہاں قید رکھنے کا سلسلہ ختم کر کے باقی قیدیوں کو چار بوروز کی چھوٹی جیلوں میں منتقل کیا جائے گا۔

 شہر کو قانونی طور پر اگست 2027 تک رائکرز بند کرنا تھا، تاہم تعمیراتی کام تاخیر کا شکار ہے اور قیدیوں کی تعداد بھی بڑھ چکی ہے۔ نومبر کے آغاز تک رائکرز میں تقریباً 6 ہزار 600 قیدی موجود تھے، جبکہ چار نئی جیلوں میں مجموعی طور پر تقریباً 4 ہزار 500 بستروں کی گنجائش ہو گی۔ منصوبے کے مطابق بروکلین کی جیل 2029 میں، برونکس اور کوئنز کی 2031 میں اور مین ہیٹن کی 2032 میں کھلے گی، جبکہ 2032 کے اختتام تک قیدیوں کی تعداد 4 ہزار 100 سے کم کرنے کا ہدف ہے۔ میئر نے ذہنی بیماریوں اور پیچیدہ طبی ضروریات والے قیدیوں کے لیے سینکڑوں علاجی بستر بنانے اور آئندہ مالی سال میں ذہنی صحت، منشیات کے علاج اور تعلیمی و پیشہ ورانہ پروگراموں کے لیے 146 ملین ڈالر مختص کرنے کا اعلان کیا۔ نئی آخری تاریخ کے لیے سٹی کونسل کو نیا قانون منظور کرنا ہو گا،

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.