vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک:تشدد کے خطرے سے دوچار نوجوانوں کو روزگار دینے کے لیے "اٹلس ہوپ” شراکت داری کا آغاز

0

 نیویارک کے میئر زوہران ممدانی نے ٹرانسپورٹیشن ڈپارٹمنٹ اور آفس آف کمیونٹی سیفٹی کے اشتراک سے "اٹلس ہوپ ٹرانزیشنل ایمپلائمنٹ پارٹنرشپ” کا اعلان کیا ہے۔ اس کا مقصد جنوبی برونکس میں تشدد کے خطرے سے دوچار افراد کو نگرانی میں روزگار فراہم کرنا ہے۔

 یہ شراکت داری 16 نومبر سے شروع ہو چکی ہے، جس کے تحت شرکا کو شہر بھر میں ٹرانسپورٹیشن ڈپارٹمنٹ کے مقامات پر صفائی، برف ہٹانے اور دیکھ بھال کے کاموں میں تنخواہ دار عارضی ملازمت دی جائے گی۔ اٹلس ہوپ 12 سے 16 ماہ کا کمیونٹی وائلنس انٹروینشن پروگرام ہے، جو جنوبی برونکس کے 25 سے 40 سال کے ایسے مردوں کے لیے ہے جو تشدد میں ملوث ہونے کے سب سے زیادہ خطرے میں ہیں۔ اس میں ذہنی و رویے کی تھراپی کے ساتھ عارضی ملازمت، جاب ٹریننگ اور جاب پلیسمنٹ شامل ہے۔ پروگرام میں اس وقت تقریباً 60 افراد شامل ہیں، جن میں سے 10 عارضی ملازمت کے مرحلے میں ہیں۔ فارچیون سوسائٹی پانچ سے دس افراد پر مشتمل ورک کریوز کی نگرانی کرے گی، جبکہ یونائیٹڈ وے آف نیویارک سٹی پروگرام کا انتظام سنبھالے گی۔ میئر ممدانی کا کہنا تھا کہ تشدد کے بعد ردعمل دینے کے بجائے لوگوں میں سرمایہ کاری کرنا اور انہیں بامعنی روزگار کے مواقع دینا ضروری ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.