vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک :معمر شہریوں کے لیے مفت پھل اور سبزیوں کا پروگرام دگنا کرنے کا اعلان

0

 نیویارک کے میئر زوہران ممدانی نے 60 سال یا اس سے زائد عمر کے شہریوں کے لیے مفت پھل اور سبزیوں کے پاپ اپ پروڈیوس پروگرام کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے تحت ان مقامات کی تعداد 10 سے بڑھا کر 20 کر دی گئی ہے۔

 اگست میں پہلے مرحلے کے دوران معمر شہریوں کے لیے تازہ پھل اور سبزیوں کے 24 ہزار تھیلے تیار کیے گئے تھے۔ اب نومبر اور دسمبر میں پانچوں بوروز میں اولڈر ایڈلٹ سینٹرز، فوڈ پینٹریز اور کمیونٹی سینٹرز میں تقسیم کی تقریبات ہوں گی۔ میئر ممدانی کے مطابق ہزاروں  شہری کھانے اور ہیٹنگ بل میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے پر مجبور ہیں، جبکہ گروسری کی قیمتیں بھی بڑھ رہی ہیں۔ اسنیپ کے نئے وفاقی قواعد کے تحت بعض ورک ریکوائرمنٹس کی عمر کی حد 54 سے بڑھا کر 64 سال کر دی گئی ہے، جس سے بزرگ شہریوں کے غذائی سہولت سے محروم ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ تقریباً ایک چوتھائی بزرگ شہری سماجی تنہائی کا شکار ہیں، جبکہ 17 فیصد نے بہت زیادہ اکیلے پن کی شکایت کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.