vosa.tv
Voice of South Asia!

کیلیفورنیا: ساحلی علاقوں پر دیو قامت لہریں، مشہور پیئرز بند، کئی سڑکیں زیرِ آب

0

 امریکی ریاست کیلیفورنیا کے ساحلی علاقے ایک بار پھر دیو قامت سمندری لہروں کی زد میں رہے۔ لہروں سے ساحل اور سڑکیں زیرِ آب آ گئیں جبکہ کئی مشہور پیئرز بند کر دیے گئے۔

 نیشنل ویدر سروس نے بے ایریا میں 35 فٹ تک بلند لہروں، خطرناک رپ کرنٹس اور اسنیکر ویوز کی وارننگ جاری کی ہے، اور شہریوں کو پانی اور چٹانوں سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔ ہفتے کو سان فرانسسکو کے جنوب میں سان میٹیو کاؤنٹی میں 50 فٹ سے بلند لہریں ریکارڈ کی گئیں۔ سانتا کروز کاؤنٹی کے شیرف آفس نے ساحلی قصبے کیپیٹولا کے قریب انخلا کی وارننگ جاری کی، جہاں کیپیٹولا وارف کو بھی نقصان پہنچا۔ جنوبی کیلیفورنیا میں وینچورا، مین ہیٹن بیچ، ہنٹنگٹن بیچ اور سان ڈیگو کے پیسیفک بیچ کے پیئرز بند رہے۔ لا ہویا کوو میں پانی ساحل سے اوپر آ کر سیڑھیوں سے ٹکرایا۔ اتوار دوپہر تک صورتحال میں کچھ بہتری آئی، تاہم ماہرین کے مطابق پورے ہفتے بڑی لہریں متوقع ہیں۔ ماہرین کے مطابق سپر ال نینیو کے باعث سمندر گرم ہو گیا ہے، جس سے سمندری پانی کی مقدار میں اضافہ ہوا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.