vosa.tv
Voice of South Asia!

انسانوں اوربندروں سے تیزفیصلے کی صلاحیت کوؤں میں

0

یونیورسٹی ٹیوبنگن کےسائنس دانوں کی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ،کوے بصری معلومات کا تجزیہ کر کے صرف 235 ملی سیکنڈ میں فیصلہ کرسکتے ہیں۔
یہ تحقیق سائنسی جریدے ‘سائنس’ میں شائع ہوئی، جس میں بتایا گیا کہ کوے انسانوں اور بندروں کے مقابلے میں دوگنی تیزی سے فیصلے کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔تحقیق کے دوران سائنس دانوں نے کوؤں کو ٹچ اسکرین پر حرکت کرتے ہوئے نقطے دکھائے اور انہیں یہ شناخت کرنے کا کام دیا کہ نقطے دائیں جانب حرکت کر رہے ہیں یا بائیں جانب۔

 پرندوں کو درست سمت کی نشاندہی کے لیے اسکرین کے متعلقہ حصے پر چونچ مارنا تھی۔کوؤں نے اس تجربے میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اس وقت بھی درست سمت کی نشاندہی کی جب نقطوں کی حرکت پہچاننا مشکل تھا۔محققین کے مطابق نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ کوے بصری تفصیلات کا تجزیہ کرکے ایک سیکنڈ سے بھی کم وقت میں ردعمل دے سکتے ہیں۔

سائنس دانوں کے لیے سب سے حیران کن بات یہ تھی کہ کوؤں کے دماغ کی ساخت انسانوں اور دیگر ممالیہ جانوروں سے مختلف ہونے کے باوجود ان کے فیصلے کرنے کا ذہنی عمل کافی حد تک یکساں دکھائی دیتا ہے۔ تاہم اس صلاحیت کے پیچھے موجود حیاتیاتی طریقہ کار تاحال معلوم نہیں ہوسکا۔اس سے قبل مئی 2024 میں اسی یونیورسٹی کی ایک اور تحقیق میں انکشاف ہوا تھا کہ کوے ایک سے چار تک بلند آواز میں گنتی کرسکتے ہیں۔ وہ اسکرین پر دکھائے گئے اعداد کو پہچان کر ان کے مطابق آوازیں بھی نکال سکتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.