vosa.tv
Voice of South Asia!

ریاض میں پاکستانی فنانس پروفیشنلز کے اعزاز میں عشائیہ

0

سعودی دارالحکومت ریاض میں تدبیر ایڈوائزری کے زیرِ اہتمام پاکستانی فنانس پروفیشنلز کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا، جس میں مالیات، اکاؤنٹنگ اور کاروباری شعبوں سے وابستہ پاکستانی ماہرین نے شرکت کی۔

تدبیر ایڈوائزری کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مبشر خان کی میزبانی میں ہونے والی تقریب کے دوران شرکا نے مالیاتی شعبے میں جدید رجحانات، مصنوعی ذہانت کے بڑھتے ہوئے استعمال اور کاروباری ترقی کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر ذہنی صحت، متوازن طرزِ زندگی اور جدید ٹیکنالوجی سے استفادے کی اہمیت پر بھی گفتگو ہوئی، جبکہ شرکا نے اپنے پیشہ ورانہ تجربات اور مہارتیں ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کیں۔تقریب کا مقصد سعودی عرب میں مقیم پاکستانی ماہرین کے درمیان روابط مضبوط بنانا، تجربات کا تبادلہ اور پیشہ ورانہ تعاون کو فروغ دینا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.