vosa.tv
Voice of South Asia!

امیگریشن شرائط پر ٹرمپ انتظامیہ کو ناکامی، وفاقی فنڈزروکنےکی کوشش غیرقانونی قرار

0

نیویارک(نیوزڈیسک)امریکا میں ٹرمپ انتظامیہ کی امیگریشن پالیسی کو ایک اور قانونی چیلنج کا سامنا ہے۔ عدالت نے عوامی تحفظ کے لیے مختص وفاقی فنڈز کے ساتھ امیگریشن شرائط منسلک کرنے کے حکومتی اقدام کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے روک دیا ہے۔ یہ قانونی کامیابی کیلیفورنیا کے اٹارنی جنرل روب بونٹا کی سربراہی میں مختلف امریکی ریاستوں کے اتحاد کو حاصل ہوئی ہے۔

امریکی ڈسٹرکٹ کورٹ نے محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کو حکم دیا ہے کہ 2026 کے مالی سال کے لیے جاری کیے جانے والے وفاقی فنڈز کی منظوری کے خطوط سے متنازع امیگریشن شرائط ختم کی جائیں۔کیلیفورنیا کے اٹارنی جنرل روب بونٹا کے مطابق عدالت نے ریاستوں کے اتحاد کی درخواست پر یہ فیصلہ سنایا، جس کے تحت وفاقی حکومت کو درخواست گزار ریاستوں کے لیے ان شرائط پر عمل درآمد سے روک دیا گیا ہے۔

مقدمے میں روب بونٹا اور دیگر ریاستوں نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے سابقہ عدالتی فیصلے کے باوجود وفاقی گرانٹس کے ساتھ تقریباً وہی امیگریشن شرائط دوبارہ منسلک کر دی تھیں، جنہیں عدالت گزشتہ سال مستقل طور پر روک چکی تھی۔عدالت نے قرار دیا کہ نئی شرائط سابقہ عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہیں، اس لیے محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی انہیں درخواست گزار ریاستوں پر نافذ نہیں کر سکتا۔

یہ وفاقی فنڈز امریکا میں عوامی تحفظ کے اہم منصوبوں کے لیے استعمال ہوتے ہیں، جن میں دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنا، ہنگامی حالات میں امدادی کارروائیاں، سائبر سیکیورٹی اور شہری آبادی کا تحفظ شامل ہے۔اس قانونی مقدمے میں کیلیفورنیا کے علاوہ نیویارک، الینوائے، نیو جرسی، واشنگٹن اور دیگر امریکی ریاستیں بھی شامل تھیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.