vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکا میں ایچ فائیواین ون نامی خطرناک بیماری کا پھیلاؤتیز

0


کلنٹن کاؤنٹی(نیوزڈیسک)امریکا کے پولٹری فارمز میں ایچ فائیواین ون برڈ فلو کیسز میں تیزی سے اضا فہ ریکارڈ کیا جارہا ہے،اعدادو شما ر کے  مطابق  ایک ماہ کے دوران تقریبا13 لاکھ 20 ہزار پرندے اس وائرس سے متا ثر ہوچکے ہیں۔

یو ایس سینٹر فار ڈزیز کنٹرول اینڈ  پری وینشن کے مطابق  امریکی ریاست الینوائے کی کلنٹن کاؤنٹی میں اس وائرس کا سب سے بڑا پھیلاؤ ریکارڈ کیا گیا ہے جہاں 9 لاکھ 34 ہزار 600 مرغیوں کے بیمار ہونے کی اطلاع ہے۔اس کے علاوہ ریاستوں مینیسوٹا، وسکونسن اور نارتھ ڈکوٹا میں بھی برڈ فلو کے بڑے پیمانے پر پھیلاؤ کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

امریکی محکمہ زراعت کے ٹریکر کے مطابق مینیسوٹا کی روزو کاؤنٹی میں ایک ٹرکی فارم کے 57 ہزار پرندے متاثر ہوئے ہیں جبکہ نارتھ ڈکوٹا کے ایک فارم میں 60 ہزار 600 اور وسکونسن کے ایک پولٹری فارم میں 41 ہزار 400 پرندے اس وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔ماضی میں انڈے دینے والی مرغیوں کے فارمز میں برڈ فلو کے پھیلاؤ کے باعث بڑی تعداد میں متاثرہ پرندوں کو تلف کرنا پڑا تھا جس کے نتیجے میں امریکا میں انڈوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا تھا۔

برڈ فلو صرف پولٹری فارمز تک محدود نہیں رہا بلکہ اس وائرس کے باعث فارم ورکرز اور متاثرہ جانوروں کے رابطے میں آنے والے بعض افراد کی اموات بھی رپورٹ ہو چکی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.