vosa.tv
Voice of South Asia!

بروکلین ہائٹس میں چوہوں کے خاتمے کے لیے نئے کچرا دان نصب

0

 نیویارک سٹی کے میئر ظہران ممدانی نے بروکلین ہائٹس میں صفائی کے عملے کے ساتھ مل کر نئے رہائشی کچرا دان نصب کیے ہیں، جن کا مقصد علاقے میں چوہوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر قابو پانا ہے۔

 میئر ممدانی نے گارڈن پلیس پر ایمپائر بِنز کے پہلے کچرا دان کی تنصیب میں حصہ لیا۔ بروکلین میں ایسے 700 کچرا دان لگانے کا منصوبہ ہے، جو سڑک کنارے رکھے جانے والے کچرے کے تھیلوں کی جگہ لیں گے۔ میئر کا کہنا ہے کہ ان کچرا دانوں سے چوہوں اور لال بیگ کو خوراک ملنا مشکل ہو جائے گی، جبکہ فٹ پاتھ بھی صاف رہیں گے، جس سے پیدل چلنے والوں، بچوں کی پرام والے والدین اور وہیل چیئر استعمال کرنے والوں کو آسانی ہو گی۔ یہ بڑے کچرا دان سڑک پر نصب کیے جائیں گے، جنہیں عمارتوں کا عملہ کی کارڈ یا اسمارٹ فون ایپ کے ذریعے کھول سکے گا۔ 30 سے زائد یونٹس والی عمارتوں کے لیے یہ نظام لازمی ہے، جبکہ 10 سے 30 اپارٹمنٹس والی عمارتیں اپنی مرضی سے اس پروگرام کا حصہ بن سکتی ہیں۔ میئر کے مطابق ویسٹ ہارلم اور اطراف کے علاقوں میں ایک سال سے زائد عرصے سے ایسے تقریباً 1,100 کچرا دان استعمال ہو رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.