نیویارک کے اپر ایسٹ سائیڈ میں ہالووین کے موقع پر سجائے گئے گھروں نے دور دراز سے سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کرلیا، جہاں "ایلس ان ونڈرلینڈ” تھیم والا گھر خاص کشش کا مرکز بنا۔
نیویارک شہریوں کے مطابق یہ روایت یاد دلاتی ہے کہ بڑے شہر ہونے کے باوجود نیویارک چھوٹی اور قریبی کمیونٹیز پر مشتمل ہے۔ 20 سال سے زائد عرصے سے یہاں مقیم ایک رہائشی نے کہا کہ یہ سجاوٹ نہ صرف ہالووین بلکہ خزاں کے موسم کو بھی خوشگوار بنا دیتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایسٹ 78ویں اسٹریٹ پر لیکسنگٹن اور سیکنڈ ایونیو کے درمیان ایک خوفناک پاگل خانہ تھیم والا گھر بھی دور دراز سے سیاحوں کو کھینچ لایا۔