vosa.tv
Voice of South Asia!

حادثات سے بچانےاورحملہ آوروں سےحفاظت کیلئے،باڈی گارڈ روبوٹ تیار

0

چین کی معروف  روبو ٹ  ساز کمپنی  یونٹری  نے ایک  ایسا ہیومنا ئڈ بو ڈی گا رڈروبوٹ متعارف  کرایا ہے،جوحملہ آوروں کو  قابو کرنے،حادثا ت میں گاڑیاں اٹھا نے اور خطرے میں پھنسے  افراد کو بچا نے کے لیے تیار کیا گیا ہے ۔
 کمپنی نے جاری کردہ ایک تشہیری ویڈیو میں اپنے نئے روبوٹ ایچ 2-ایکس کو پیش کیا، جسے کنگ فو لیجنڈ گارجین کا نام دیا گیا ہے۔ویڈیو میں روبوٹ کو سیکیورٹی اور امدادی کارروائیوں کی مختلف مشقیں کرتے دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو کے ایک منظر میں روبوٹ کو چاقو پکڑے مسلح ایک شخص سے خاتون کو بچاتے ہوئےدکھایا گیا ہے،ایک اوردوسرے منظر میں روبوٹ گاڑی کا ایک حصہ اٹھا کر اس کے نیچے پھنسے ہوئے شخص کو نکالنے میں مدد کرتے ہوئے دیکھا یا  گیا ہے۔ ایک اور منظر میں روبوٹ ایک راہ گیر کو تیزی سے آتی ہوئی گاڑی کے راستے سے ہٹاتا ہے اور بچا لیتا ہے۔تاہم  ایک ویڈیو میں اسے گاڑی کا دروازہ توڑتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔

 کمپنی نے تشہیری ویڈیو کی تفصیل میں کہا ہے کہ اس کی بیٹری تقریباً زیادہ سے زیا دہ آٹھ گھنٹے تک چل سکتی ہے، تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ یہ دورانیہ مسلسل کام کرنے کی صورت میں ہے یا روبوٹ کے کھڑے رہنے سمیت دیگر حالات میں بھی اس کا اطلاق ہوتا ہے۔اگرچہ ایچ 2-ایکس کی ویڈیو میں روبوٹ کو مشکل سیکیورٹی اور امدادی کارروائیاں کرتے دکھایا گیا ہے، لیکن اس کی کارکردگی، خودمختاری اور حفاظت کے بارے میں ابھی اہم سوالات باقی ہیں۔ان صلاحیتوں کی عملی افادیت اور کارکردگی کا اندازہ حقیقی حالات اور ماحول میں ہی لگایا جاسکتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.