ایم کیوایم رہنما انیس قائم خانی کی صحافی تنویراحدخان کی عیادت
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر رہنما انیس احمد قائم خانی نے نجی ٹی وی ڈان نیوزکے سینئر رپورٹر عمران احد خان اور اب تک نیوز ٹی وی کے سینئر رپورٹر رضوان احد خان کی رہائشگاہ پہنچے۔ انیس احمد قائم خانی نے پبلک نیوز ٹی وی کے سینئر رپورٹر تنویر احد خان کو دل کی تکلیف پر ان کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔ واضح رہے پبلک نیوز ٹی وی کے سینئر رپورٹر تنویر احد خان ، ڈان نیوز ٹی وی کے سینئر رپورٹر عمران احد خان اور اب تک نیوز ٹی وی کے سینئر رپورٹر رضوان احد خان کے بڑے بھائی ہیں۔