vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکی ڈسٹرکٹ جج کاٹرمپ انتظامیہ کوسی این این،ایم ایس ناؤاورپولیٹیکوپ عائدوائٹ ہاؤس کی پابندی ختم کرنےکاحکم

0

نیویارک(نیوزڈیسک)امریکی ڈسٹرکٹ جج ٹم کیلی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کو حکم دیا ہے کہ وہ عدالتی کیس کے حتمی فیصلے تک معروف اداروں سی این این، ایم ایس ناؤ اور پولیٹیکو کو وائٹ ہاؤس تک فوری اور مکمل رسائی فراہم کرے۔

جج نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے ان میڈیا اداروں کے پریس پاسز کی منسوخی پہلی آئینی ترمیم فرسٹ  ایمنڈمنٹ میں دیے گئے اظہارِ رائے کی آزادی کے حق کی خلاف ورزی معلوم ہوتی ہے۔جج ٹم کیلی نے اپنے تفصیلی فیصلے میں لکھا کہ صدر ٹرمپ کے اپنے بیانات سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ خبر رساں اداروں کو ان کی تنقیدی کوریج کی وجہ سے انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا گیا، جو غیر آئینی طور پر میڈیا پر دباؤ ڈالنے کی کوشش ہے۔جج کیلی نے وزارتِ انصاف جسٹس ڈیپارٹمنٹ کے  اس موقف کو یکسر مسترد کر دیا کہ یہ فیصلہ قومی سلامتی کی تحفظ کے پیشِ نظر کیا گیا تھا۔ انہوں نے لکھا کہ ایسا کوئی باضابطہ ریکارڈ موجود نہیں کہ صدر ٹرمپ نے ابتداء میں پریس پاسز کی منسوخی قومی سلامتی کی بنیاد پر کی ہو۔عدالتی فیصلے کے فوری بعد بدھ کے روز امریکی محکمہ انصاف نے اس عدالتی حکم کے خلاف اپیل دائر کر دی ہے۔سی این این کے سربراہ مارک تھامپسن نے عدالتی فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے آزادیِ صحافت، آزادانہ مباحثے اور عوام کے حقِ معلومات کی بڑی فتح قرار دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.