vosa.tv
Voice of South Asia!

ریاض: پاکستانی سفارتخانے کی آن لائن پاسپورٹ اپائنٹمنٹ سروس شروع

0

سعودی عرب میں مقیم پاکستانی شہریوں کے لیے اہم سہولت۔۔ ریاض میں پاکستانی سفارتخانے نے آن لائن پاسپورٹ اپائنٹمنٹ سروس شروع کردی۔ اب پاسپورٹ بنوانے یا تجدید کے لیے سفارتخانے جانے سے پہلے آن لائن وقت لینا لازمی ہوگا۔

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پاکستانی سفارتخانے نے پاسپورٹ کے حصول کا عمل آسان بنانے کے لیے آن لائن اپائنٹمنٹ سروس متعارف کرادی ہے۔ یہ اقدام حکومتِ پاکستان اور سفیرِ پاکستان احمد فاروق کی ہدایات پر کیا گیا ہے۔نئی سہولت کے تحت پاسپورٹ بنوانے یا تجدید کے لیے سفارتخانے جانے سے پہلے آن لائن اپائنٹمنٹ حاصل کرنا ہوگی، جس سے رش اور انتظار کی مشکلات کم کرنے میں مدد ملے گی۔اپائنٹمنٹ کے لیے درخواست گزار کو سفارتخانے کی ویب سائٹ پر اپنا نام، موبائل نمبر، ای میل، شناختی کارڈ نمبر اور شناختی کارڈ کی میعاد ختم ہونے کی تاریخ درج کرنا ہوگی۔سفارتخانے کے مطابق اپائنٹمنٹ کے لیے شناختی کارڈ کا کارآمد ہونا ضروری ہے۔ میعاد ختم ہونے کی صورت میں پہلے شناختی کارڈ کی تجدید کروانا ہوگی۔ پاسپورٹ کی تجدید کے لیے اپائنٹمنٹ والے دن پرانا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ ساتھ لانا بھی لازمی ہوگا۔اس نئی سہولت سے سعودی عرب میں مقیم پاکستانی شہریوں کو پاسپورٹ کے حصول میں آسانی، وقت کی بچت اور طویل انتظار سے نجات ملنے کی توقع ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.