vosa.tv
Voice of South Asia!

شکاگو میں جنّاح سندھ میڈیکل یونیورسٹی ایلومنائی ایسوسی ایشن کا مشاعرہ

0

امریکی شہر شکاگو میں جنّاح سندھ میڈیکل یونیورسٹی ایلومنائی ایسوسی ایشن آف نارتھ امریکا کے ریٹریٹ 2026 کے موقع پر پروقار محفلِ مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا، جس میں امریکا اور کینیڈا کے مختلف شہروں سے معروف شعرا نے شرکت کی۔

اوک بروک کے ڈبل ٹری ہلٹن میں منعقدہ مشاعرے کی نظامت ڈاکٹر منیزہ شاہ نے کی، جبکہ عابد رشید بھی میزبان شعرا میں شامل تھے۔ تقریب میں کینیڈا سے عرفان ستار اور ذکیہ غزل، مشی گن سے ناہید وِرک اور صوفیہ انجم تاج، بوسٹن سے ڈاکٹر غزالہ عالم، ڈیلاس سے مہدی حسنین مون، کینٹکی سے ڈاکٹر منور صدیقی، اوہائیو سے ڈاکٹر پاشا سعید، ٹمپا فلوریڈا سے ڈاکٹر سمیع مغنی اور نیویارک سے ڈاکٹر سلمیٰ کوثر نے کلام پیش کیا۔ڈاکٹر منیزہ شاہ نے محفل کے آغاز میں شرکا کا خیرمقدم کیا اور بیرونِ ملک اردو زبان و ادب کی محفلوں کے انعقاد کی اہمیت پر زور دیا۔مشاعرے میں صدرِ مشاعرہ، مہمانِ خصوصی، میزبان اور دیگر شعرا کو گلدستے پیش کیے گئے۔ باذوق سامعین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور شعرا کو بھرپور داد سے نوازا۔ذکیہ غزل اور عرفان ستار کی شرکت نے محفل کو خصوصی ادبی رنگ دیا، جبکہ ناہید وِرک سمیت دیگر شعرا کے کلام نے مشاعرے میں تنوع پیدا کیا۔ شعرا نے اپنے منفرد انداز میں زندگی، انسانی رشتوں اور مختلف جذبات و احساسات کو شاعری کے ذریعے پیش کیا۔شرکا کا کہنا تھا کہ مشاعرے نے جنّاح سندھ میڈیکل یونیورسٹی ایلومنائی ایسوسی ایشن آف نارتھ امریکا کے ریٹریٹ کو ایک خوبصورت ادبی رنگ دیا اور امریکا میں اردو زبان و ادب سے وابستگی کو مزید مضبوط کرنے کا موقع فراہم کیا۔محفل کے اختتام پر شرکا کے لیے عشائیے کا بھی اہتمام کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.