vosa.tv
Voice of South Asia!

کریول ثقافت اورذائقوں کاجشن،آٹھواں سالانہ کریول فوڈفیسٹیول ہفتے کوبروکلن میں ہوگا

0

نیویارک (نیوزڈیسک) بروکلن میں کھانے کے شوقین افراد کے لیے رنگا رنگ فیسٹیول سجنے جا رہا ہے۔ افریقی، کیریبین، لاطینی اور مقامی ثقافتوں کے روایتی ذائقوں سے سجا آٹھواں سالانہ کریول فوڈ فیسٹیول رواں ہفتے کے اختتام پر منعقد ہوگا۔فیسٹیول میں مختلف ممالک کے شیفس اپنے روایتی کھانے پیش کریں گے، جبکہ شرکا کو کئی گھنٹوں تک مختلف پکوانوں کی لامحدود فوڈ ٹیسٹنگ کا موقع بھی ملے گا۔

کیریبئین لائف کے مطابق بروکلن برج پارک کے پیئر 3، ایملی روبلنگ پلازہ میں ہفتے کے روز کریول ثقافت اور کھانوں کا رنگا رنگ میلہ سجنے جا رہا ہے۔آٹھویں سالانہ کریول فوڈ فیسٹیول میں ایک درجن سے زائد ابھرتے ہوئے اور باصلاحیت شیفس شرکت کریں گے۔سینٹ لوشیا، ہیٹی، ڈومینیکن ریپبلک، ٹرینیڈاڈ، آئیوری کوسٹ اور دیگر ممالک کے شیفس اپنی ثقافت کی نمائندگی کرنے والے روایتی پکوان پیش کریں گے۔

فیسٹیول صرف کھانوں تک محدود نہیں ہوگا۔ شرکا لائیو کوکنگ ڈیمونسٹریشنز، لائیو میوزک، خصوصی فیسٹیول کاک ٹیلز اور فوٹو بوتھس سے بھی لطف اندوز ہو سکیں گے۔فیسٹیول کا مقصد افریقہ، کیریبین اور لاطینی و جنوبی امریکی خطوں میں پھیلی کریول ثقافت، روایات اور کھانوں کو اجاگر کرنا اور مختلف ثقافتوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانا ہے۔

ٹکٹ ہولڈرز کو فیسٹیول کے دوران مختلف پکوانوں کی لامحدود فوڈ ٹیسٹنگ کی سہولت بھی حاصل ہوگی۔کریول فوڈ فیسٹیول ہفتے کے روز دوپہر 3 بجے سے رات 9 بجے تک جاری رہے گا۔یعنی برکلن میں اس ہفتے کے اختتام پر ذائقوں، موسیقی اور ثقافتی رنگوں سے بھرپور ایک ایسی شام سجنے جا رہی ہے جہاں مختلف ملکوں کی روایتی خوشبوئیں ایک ہی مقام پر محسوس کی جا سکیں گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.