vosa.tv
Voice of South Asia!

جدہ میں سعودی فوڈ شو 2026 کا آغاز، پاکستان سمیت 95 ممالک کی شرکت

0

جدہ: سعودی عرب کے شہر جدہ میں غذائی شعبے کی بڑی نمائش سعودی فوڈ شو اور سعودی فوڈ مینوفیکچرنگ 2026 کا آغاز ہوگیا، جس میں پاکستان سمیت 95 ممالک کی کمپنیاں اور کاروباری نمائندے شریک ہیں۔

جدہ سپرڈوم میں ہونے والی نمائش کا باقاعدہ افتتاح سعودی نائب وزیر صنعت و معدنی وسائل انجینئر خلیل بن ابراہیم بن سلمہ نے کیا۔ نمائش میں 35 سے زائد قومی پویلینز قائم کیے گئے ہیں، جہاں مختلف ممالک کے کاروباری نمائندے تجارتی روابط اور نئے کاروباری مواقع تلاش کر رہے ہیں۔29 ستمبر تک جاری رہنے والی نمائش میں دنیا بھر سے ایک ہزار سے زائد کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں، جو خوراک، پیکیجنگ اور جدید غذائی ٹیکنالوجی سے متعلق ایک لاکھ سے زائد مصنوعات پیش کر رہی ہیں۔پاکستانی قونصل جنرل جدہ سید مصطفیٰ ربانی نے نمائش میں پاکستانی پویلین کا افتتاح کیا، جہاں پاکستان کی 30 کمپنیاں اپنی مصنوعات اور کاروباری خدمات کے ساتھ شریک ہیں۔پاکستانی حکام کے مطابق نمائش میں شرکت کا مقصد سعودی عرب سمیت عالمی منڈیوں میں پاکستانی غذائی مصنوعات کی برآمدات کو فروغ دینا، نئے کاروباری روابط قائم کرنا اور تجارتی معاہدوں کے مواقع پیدا کرنا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.